ممبئی حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے یکم جون تک ملتوی کر دی گئی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی طرف سے جوڈیشل کمشن کے دوبارہ وہاں جانے کے بارے میں حکومت پاکستان کے مکتوب کا جواب نہ ملنے کی وجہ سے ایف آئی اے کے ممئی حملہ سازش کیس کی سماعت اور گواہوں کی شہادت کا کام التوا کا شکار ہو گیا ہے چنانچہ ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج چودھری حبیب الرحمن نے ذکی الرحمن لکھوی، حماد امین صادق سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی کارروائی کے بغیر یکم جون تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن