جعفرآباد (وقت نیوز) شدید گرمی کے دوران حکمرانوں نے تو بجلی نہ دی لیکن جعفرآباد کے عوام نے اس مسئلے کا بھی حل ڈھونڈ لیا اور صدیوں پرانے طریقے میں تھوڑا ردوبدل کر کے ڈنکی فین سے کام چلا لیا ہے۔ گھر میں جتنے بھی افراد ہوں اس فین کا مزہ لے سکتے ہیں۔ بانس کے ایک سیدھے ڈنڈے کو لکڑی کے موٹے تنے کے ساتھ باندھ کر بانس کی دونوں جانب دو موٹی چادریں رکھ دی جاتی ہیں اور بیچ میں گدھے کو باندھا جاتا ہے اور گدھے کی آنکھوں پر پٹیاں باندھی جاتی ہیں تاکہ اس کو کچھ دکھائی نہ دے سکے اور وہ گولائی میں رہٹ کی طرح گھومتا رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت سے تو توقع ہر گز نہیں کہ وہ لوگوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا سکتے بھلا وہ اپنے صدیوں پرانی رسم سے کیوں نہ فائدہ اٹھائیں۔
جعفرآباد: لوڈ شیڈنگ، گرمی کے ستائے لوگوں نے گدھے کی مدد سے چلنے والا پنکھا بنا لیا
May 26, 2013