مسلم لیگ (ن) کی ملکی و ملی خدمت سے تمام سازشیں دم توڑ دینگی: احسن اقبال

May 26, 2013

چک امرو (نامہ نگار) تمام سازشیں ہماری ملکی و ملی خدمت سے دم توڑ دیں گی۔ ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع ہوگا مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال ایم این اے نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے واضح اکثریت سے کامیاب کرا کے ثابت کر دیا کہ قائد میاں نوازشریف ہی ملک وقوم کو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے مضبوط مستحکم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی پہ کاری ضرب ہیں بند ہونے چاہیں۔ ہمسایہ ممالک سے برادرانہ مساوی تعلقات کے خواہاں ہیں خطے میں پائیدار امن کی ضرورت ہے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مفاد پرست سیاستدانوں نے لوٹا ہے۔ عوام کو ریلیف دیں گے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے گا بدامنی بیروزگاری سے نجات دلائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن اپنی عوام دوست پالیسیوں کے پیش نظر عام آدمی کے دل میں بستی ہے اس کی ترقیاتی پالیسیوں کا ثمر ہمیشہ عام آدمی تک پہنچا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرجھائے ہوئے عوام کے چہروں کو کھلتا مسکراتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں