احتجاج اور دھرنا سیاست ملکی مفاد میں نہیں :عادل سلیم خان

May 26, 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سماجی رہنما سابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کی خاطر دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو ختم کرنا وقت کا تقاضا ہے، اندھیروں میں گھری عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام جماعتوں کو مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، میاں برادران افہام و تفہیم کی سیاست کے علمبردار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت دلا کر حالات کا رخ بدل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل سے نظریں چرانے والے آج ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، عوامی عدالت نے سب سے بہترین احتساب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے میدان سیاست میں آیا ہوں، یہ سفر جاری رہے گا۔

مزیدخبریں