گوجرانوالہ + گجرات + لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار + خصوصی رپورٹر + ایجنسیاں) گجرات کے علاقہ مگووال مےں بچوں کو سکول لے جانے والی وےن اےس جی جی 9076 سی اےن جی اور پڑول کے چےنج اوور کرتے ہوئے آگ لگنے سے جل کر راکھ ہو گئی جس کے نتےجہ مےں اےک خاتون ٹےچر سمےت 17کمسن طلبہ زندہ جل گئے ، بدنصےب وےن پرائےوےٹ سکول کے بچوں کو سکول لے جا رہی تھی لےکن جونہی وےن سرگودھا روڈ پر کوٹ فتح نامی علاقے کے قرےب پہنچی تو اس مےں گےس ختم ہو گئی جبکہ ڈرائےور نے گاڑی مےں موجود پٹرول کی ٹےنکی جو سرے سے موجودہی نہ تھی بلکہ اس نے اےک گےلن گاڑی مےں رکھتے ہوئے اس مےں پائپ ڈبو رکھا تھا کو چلتے چلتے ہی اوور چےنج کرنا شروع کر دےا ،پٹرول پر گاڑی کے ڈائےورٹ ہوتے ہی گےلن مےں آگ بھڑک اُٹھی اور اس نے گاڑی کی عقبی اطراف کو فوری اپنی لپےٹ مےں لے لےا ، رےسکےو زرائع کے مطابق اگلی سمت بےٹھے طلباءکو تو خوش قسمتی سے بچا لےا گےا مگر عقبی سمت قےامت خےزی بیت گئی اور ننھے طلبہ اپنی اےک ٹےچر جو بی اے کی طالبہ بتائی گئی ہے اور اس نے اپنی تعلےم کا بوجھ اٹھانے کے لئے ملازمت بھی اختےا ر کررکھی تھی بری طرح جل کر جاںبحق ہو گئے ، جاںبحق ہونے والوں مےں ٹےچر سمےعہ نذےر، ثقلےن ولد ڈاکٹر اشتےاق، عبداللہ رےاض، کنول فردوس،زہرہ رےاض، محمد حسےن ولد افتخار، محمد حسنات ولد حفےظ، جبےرہ حفےظ، احمد ولد زاہد اقبال، ہاشم علی ولد خرم بٹ، عبداللہ ولد ڈاکٹر اشتےاق، تےمور اکبر ولد محمد حارث، عائشہ فاطمہ دختر محمد رےاض، اےمان فاطمہ دختر محمد رےاض، کنول دخترمحمد رےاض، رےحان اور رےاض شامل ہےں جبکہ زخمےوں مےں پاکےزہ خرم دختر خرم بٹ، آمنہ دختر الطاف بٹ، داو¿د اور ماہ نور کے نام شامل ہےں۔ اطلاع ملتے ہی رےسکےو 1122کی ٹےم فائر برےگےڈ سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی جہاں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے مےں مصروف تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مرنے والے بچوں کی شناخت ڈی اےن اے کے ذرےعے ممکن ہو سکے گی ، تاہم بچوں کے ورثاءنے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کےا تو پولےس نے تحرےری درخواست پر نعشوں کو ان کے حوالے کر دےا ، نعشوں کے رہائشی علاقوں مےں پہنچنے پر کہرام مچ گےا ، مرنے والوں مےں ہاشم تےن بہنوں کا اکلوتا بھائی جبکہ ٹرےفک پولےس کے کانسٹےبل محمد رےاض کے تےن بچے عبداللہ، زہرہ ‘کنول اور اس کی سالی ٹےچر سمےعہ نذےر شامل تھی ۔ لواحقےن پر غشی طاری تھی ڈاکٹر اشتےاق نے اپنے دو بچوں کی نعشوں کو انکے جوتوں سے شناخت کرکے حاصل کےا ۔گجرات سے نامہ نگار کے مطابق جاںبحق ہونیوالے بچوں کی عمر 4 سے لیکر آٹھ سال کے درمیان ہے۔ حادثہ سلنڈر پھٹنے سے پیش نہیں آیا گاڑی کے اندر پٹرول وغیرہ کی وجہ سے آگ پھیلی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا مین دروازہ نہ کھلنے کے باعث اموات ہوئیں۔ وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ہائی اےس مےں آگ لگنے سے جل جانے والے بچوں کی تےن مختلف دیہات کنگ سہالی، راجےکی، کوٹ گھکہ مےں نماز جنازہ ادا کر دی گئی جب دیہات سے بچوں کی نعشےں اُٹھےں تو چےخ و پکار کرتے خاندانوں سے کہرام برپا ہو گےا۔ اےک کانسٹےبل کے گھر کی کل کائنات تےن بچے تھے جن کے جنازے اُٹھانے کے وقت رقت آمےز مناظر دےکھنے مےں آئے اور تمام گاﺅں دکھ و الم کی کےفےت مےں ڈوبا ہوا تھا اور راجہ کی مےں 8 نعشےں اُٹھنے پر گاﺅں کے کسی گھر مےں چولہا بھی نہےں جلا اور ہر گھر مےں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، شناخت کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عزےز بھٹی ہسپتال مےں لواحقےن کو مشکلات پیش آئیں۔ آئی این پی کے مطابق وین میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگی۔ 3 بچوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔ آن لائن کے مطابق بدقسمت وین کو حادثہ صبح سات بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا اور کوٹ فتح میں وین کا گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی کے مطابق گاڑی میں شارٹ سرکٹ سے حادثہ پیش آیا۔ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ نہیں ہوا۔ تھانہ کنجاہ میں دفعہ 322 کے تحت وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نامہ نگار کے مطابق چودھری شجاعت حسین، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے وین میں آتشزدگی سے بچوں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم اور والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اے پی پی کے مطابق صدر زرداری ‘ وزیراعظم نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے حادثہ کی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ سکول ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اقدامات کئے جا سکیں۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ منگووال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ نوازشریف نے کہا انہیں وین کے حادثے میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا جاںبحق ہونے والے بچوں اور خاتون ٹیچر کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ زخمی بچوں کو ایک لاکھ روپے فی کس مالی امداد دیں گے۔ نگران وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سات روز کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کر یں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین ہو سکے گا اورغفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عمران خان ‘ الطاف حسین اور سٹاف رپورٹر کے مطابق منور حسن ‘ کیاقت بلوچ ‘ حافظ سعید‘ عبدالرحمان مکی‘ امیر حمزہ نے بھی گہرے افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مالکان سکول کو تالہ لگا کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بدقسمت وین کرایہ پر حاصل کر رکھی تھی۔
گجرات /حادثہ