گجرات (نوائے وقت رپورٹ) گجرات سانحہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں گاﺅں ”راجے کی“ کا ہاشم علی بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکلوتے بیٹے کی ہلاکت سے گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی، سات سالہ ہاشم علی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اس کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا ہاشم علی نے سکول نہ جانے کی ضد کی لیکن میں نے کہا کل اتوار کی چھٹی ہے آج ضرور جاﺅ۔ ہاشم علی کو پائلٹ بنانا چاہتی تھی۔ ہاشم کہتا تھا میں بڑا ہوکر جہاز اڑاﺅں گا یا کرکٹ کا بیٹسمین بنوں گا، میں نے کہا جو مرضی بننا میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گی۔ بدقسمت وین میں ہاشم علی زندہ جلتا رہا اور اس کی بچ جانے والی بہن ماریہ اسے آوازیں دیتی رہی۔
اکلوتے بیٹے ہاشم کو پائلٹ بنانا چاہتی تھی:ماں, بھائی کو آوازیں دیں وہ باہر نہ آ سکا: ماریہ
May 26, 2013