ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

May 26, 2013

حافظ آباد+سادھوکے (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) حافظ آباد کے علاقہ حسن ٹاﺅن میں ڈاکو طویل لوڈشیڈنگ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے 5گھروں سے طلائی زیورات اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔گذشتہ رات لوڈ شیڈنگ کے دوران چور ملک ضیاءالمرتضیٰ کے گھر داخل ہوئے جہاں اُنہوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 65ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے جبکہ لوڈشیدنگ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چوروں نے حسن ٹاﺅن ہی کے 4گھروں کا صفایا کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا کر آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاقہ مکین سٹی پولیس کی روایتی سستی اور نااہلی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والی سٹی پولیس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سادھوکے سے نامہ نگار کے مطابق کار سوار ڈاکوﺅں نے فےکٹری ملازمےن کو ےرغمال بنا کر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھےن لئے، بتاےا گےا ہے کہ گذشتہ رات کار سوار چار مسلح ڈاکوﺅں نے جی ٹی روڈ پر واقع اے رائس مل مےں داخل ہوکر عملہ اور مزدوروں کو ےرغمال بنا کر مجموعی طور پر چالےس ہزار روپے سے زائد رقم اور چھ موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے، صدر پولےس نے مقدمہ درج کر لےا ہے۔

مزیدخبریں