کوشش ہے مسلم لیگیوں کو اکٹھا کروں گا: پگاڑا‘ میں بھی چاہتا ہوں دونوں لیگیں مل جائیں: شہباز شریف

لاہور+ کراچی (خصوصی رپورٹر+ سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگاڑا نے سندھ اور وفاق میں مل کر چلنے کا اعلان کیا ہے اور جلد مسلم لیگوں کو اکٹھا کرنے کا عندیہ دیا۔ پیرپگاڑا نے کہاکہ ایک دو تین ماہ میں تمام مسلم لیگیں ایک چھتری تلے بیٹھ جائیں گی۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے اکٹھے الیکشن لڑا، اکٹھے ہیں اور اکٹھے ملکر چلیں گے، یقیناً مسلم لیگ جلد اکٹھی ہو گی جس سے ووٹرز اور عوام میں مثبت پیغام جائیگا، خصوصاً سندھ کے عوام میں مثبت اور اچھا پیغام جائے گا۔پیر صاحب پگاڑا کی طرح میری بھی یہ خواہش ہے کہ دونوں مسلم لیگیں اکٹھی ہو جائیں۔ ملاقات میں پیر صاحب پگاڑا نے کہاکہ مسلم لیگ فنکشنل پہلے کی طرح اب بھی اور آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گی۔ پیرپگاڑا نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ الیکشن سے پہلے تمام مسلم لیگی ایک ہوجائیں تاہم اب میری بھرپور کوشش ہے کہ تمام مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے میاں نواز شریف اور ان کی جماعت کو انتخابات میں کامیاب کیا ہے۔ انہیں ملک کا اقتدار سنبھالنے کا ایک اہم موقع ملا ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ مسائل کو حل کریں گے۔ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ (ن) مل کر سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ مسلم لیگ فنکشنل نے پہلے بھی مسلم لیگ ن کی حمایت کی ہے اب بھی ن لیگ کی حکومت کی غیر مشروط حمایت کریں گے، غیر مشروط حمایت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پیر پگاڑا نے کہا کہ شہباز شریف سے متعدد معاملات پر بات ہوئی۔ شہباز شریف سے کہا ہے کہ تمام مسلم لیگوں کو اکٹھا کیا جائے۔ تمام مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔ پہلے بھی نوازشریف کے ساتھ تھے اب بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...