کامونکے (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں با¶لے اور آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مقامی سرکاری ہسپتال میں ویکسیئن کی عدم دستیابی سے متاثرہ افراد کو بازار سے ویکسیئن خریدنا پڑ رہی ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ سے جانور بے حال ہیں جس کے باعث ان کے کاٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں اور اس موسم میں جانوروں کے قریب رہنا خطرے سے خالی نہیں آوارہ کتوں کی بہتات سے گلی محلوں میں کھیلنے والے بچوں کی زندگیاں بھی داﺅ پر لگی ہوئی ہیں شہریوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔