چیسٹرلی سٹریٹ(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے انگلینڈ کو 157رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہو سکا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے۔ تلکا رتنے دلشا نے 88،کمار سنگا کارا نے 40، پریانجن نے 43اور کپتان اینجلو میتھیوز نے 30رنز کی انگز کھیلی۔گورنے کے 3جبکہ جیسمز اینڈرسن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان انگلش ٹیم لنکن بائولرز کا سامنا نہ کر کسے اور 26.1اوورز میں صرف 99رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ صرف 2کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے، آنن بیل 12، کپتان آئن مورگن40رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سسنا نا ٹیکے نے 4جبکہ کلاسیکرا نے 3وکٹیں حاصل کیں، تلکار نے دلشان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 28مئی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا نے انگلینڈ کو 157رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز برابر کر دی
May 26, 2014