لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے متوقع فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہلسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں پیدا شدہ صورتحال پر اپنی درخواست واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد کوچ کمیٹی نے فیلڈنگ کوچ کے لئے اعجاز احمد کا نام پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان ٹیم کے متوقع فیلڈنگ کوچ نے گذشتہ چند روز سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی ذمہ داری نہیں لیں گے اس سلسلہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بنائی جانے والی کوچ کمیٹی کے ارکان نے فیلڈنگ کوچ کے لیے موصول ہونے والی دیگر درخواستوں پر غور شروع کر دیا ہے جس میں اعجاز احمد کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ کوچ کمیٹی کرے گی جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کوچز کے ناموں کا اعلان رواں ہفتے میں متوقع ہے۔