لاہور(این این آئی) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ دی سن اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد آفریدی اور عمر اکمل کو 12-2011 میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں سپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی جسے دونوں کرکٹرز نے ٹھکرادیا تھا۔ شاہد آفریدی نے رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2012 میں ہونے والی سیریز کے دوران انہیں کسی بکی نے پیشکش نہیں کی۔