لاہور (آئی این پی) ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ میری نئی اردو فلم ”پرائس آف آنر“ جلد میں نمائش کیلئے ریلیز کی جائے گی۔ مذکورہ فلم خواتین پر تشدد کے حوالے سے تیار کی گئی ہے اور اس میں زیادہ تر نئے چہروں کو متعارف کروایا گیا ہے۔ ا یہ فلم منفرد موضوع پر مبنی ہے جس کو پاکستانی اور غیر ملکی سینماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔
اردو فلم ”پرائس آف آنر“ جلد نمائش کیلئے ریلیز کی جائے گی: سید نور
May 26, 2014