ڈیرہ اسماعیل خان، پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا رکن مبینہ مقابلے میں مارا گیا

May 26, 2014

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخواہ پولیس کو 24سنگین مقدمات میں مطلوب اور پولیو مہم کی سکیورٹی پر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ ملزم کو پناہ دینے والے مبینہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار اور پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے دستی بم اور دیگر بھارتی اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پنجاب پولیس نے مارے جانے والے خطرناک دہشت گردی کے سر کی قیمت 3 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں