لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا 11 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی گیس فراہمی کے حوالے سے کمپنی کاخط دکھانے کا چیلنج قبول کرلیا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھاکہ جس کمپنی سے ایل این جی گیس خریداری کیلئے بات کی گئی اس نے خط لکھ کر بتایا ہے کہ وہ یہ گیس 11 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو فراہم کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ حکومت یہ معاہدہ 18 ڈالر پر کرنے جا رہی ہے۔