نئی دہلی (آئی این پی) نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی (آج) پیر کو تقریب حلف برداری میں بالی وڈ کی معروف شخصیات امیتابھ بچن، سلمان خان، رجنی کانت، انوپم کھیر، گلوکارہ لتا منگیشکر، کرکٹر سٹار سچن ٹنڈولکر اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا بھی شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں فلمی سٹارز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ان فلمی ہستیوں میں امیتابھ بچن گجرات کے محکمہ سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں جبکہ انوپم کھیر، چندی گڑھ پارلیمانی نشست سے بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ کرن کھیر ہیں۔ اگر یہ فلمی ہستیاں نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں جلوہ افروز ہوتی ہیں تو تقریب کے لیے مدعو کیے گئے ممتاز شخصیات کی فہرست میں اہم اضافہ ہو گا۔