عمران خان ہر معاملے پر سیاست چمکانا چھوڑدیں ، ڈسکہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں: زعیم قادری

May 26, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر معاملے پر سیاست چمکانا چھوڑ دیں۔ ڈسکہ واقعہ افسوس ناک ہے ‘ شدید مذمت کرتے ہیں۔ سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پنجاب کے بجائے صوبہ خیبرپی کے میں اصلاحات پر توجہ دیں جہاں حالات دن بدن خراب ہونے سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔قانون ہاتھ میں لینا وکلاء کا شعار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد قرارواقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزیدخبریں