اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فون پر ان کے بیٹے کی خیریت دریافت کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ظفر الحق نے کہا دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے ملک میں بے چینی اور انتشار پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جو ایک بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ حب بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔