لاہور (نامہ نگاران) متعدد واقعات میں اوباش افراد نے 4 خواتین اور ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ ایک لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر میں محلہ صابری کی (ر) رات 8 بجے گھر واپس جا رہی تھی کہ بھولی آرائیں نامی نوجوان نے تین ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر پکڑ لیا اور کھیتوں میں لیجا کر اس سے اجتماعی زیادتی کرڈالی۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں اوباش نوجوان نے 9سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نصرت ٹائون کا سلیم مسیح گھرکے باہر کھیل رہا تھا کہ واشن مسیح ورغلا کر نہر کنارے لے گیا اور بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن کے گائوں 1کے بی کی رہائشی س کو صفدر وغیرہ تین افراد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ساہیوال میں غلہ منڈی کی نواحی آبادی سے بشیر وغیہر ملزمان نے عمران کی بیوی کو اغوا کر لای جبکہ چک نمبر 65جی ڈی میں ملزم شاہ زیب ف کے ساتھ زیادتی کرکے فرار ہو گیا۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 163/9-Lمیں اوباش نوجوان ناصر نے گھر میں داخل ہوکر 18سالہ اقبال بانو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اسکے دو ساتھی باہر پہرہ دیتے رہے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔