سندھ حکومت نے پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمن قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی عارب مہر کو مقرر کیا گیا ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سندھ حکومت سے جے آئی ٹی کی تشکیل سمیت تین مطالبات پورے کرنے کا کہا تھا جنہیں سندھ حکومت نے قبول کرلیا تھا۔ مطالبات میں مقتول کے لواحقین کو 5کروڑ روپے معاوضے کی فراہمی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر وحید الرحمن کو فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...