آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی کا معاملہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

May 26, 2015

کراچی (این این آئی) سندھ میں آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اب براہ راست وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کریں گے اور وزیر اعظم سے رابطے کے بعد ان سے درخواست کی جائے گی کہ ان معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ سندھ میں مزید لوڈشیڈنگ کا بحران پیدا نہ ہو ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں آئی پی پیز کے ایک ارب روپے سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت سے رابطے کے بعد اب تک اس معاملے پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جس کے بعد اس حوالے سے مشاورت کی گئی ہے کہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ براہ راست وزیر اعظم سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں