ضلعی انتظامیہ فیصل آباد سے مذاکرات کامیاب، اپٹما نے احتجاج کی کال واپس لے لی

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے آج بروز منگل کو احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔ گزشتہ روز ڈی سی او نور الامین مینگل اور سی پی او افضال احمدکوثر نے اپٹپما کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم مقام چیئرمین شیخ خالد حبیب،چوہدری حبیب گجر، وحید خالق رامے و دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ایف بی آرکے سیلز ٹیکس سے متعلق ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملزکے مالکان کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ ڈی سی اونورالامین مینگل نے کہا ان کے مطالبات اعلیٰ حکومتی حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں جن میں مثبت پیشرفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا احتجاج مسائل کا حل نہیں بلکہ مذاکرات،گفت و شنید اور معاملہ فہمی سے معاملات کو درست کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا حتمی فیصلے تک ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملوں سے ایف بی آر کے سٹاف کو واپس بلالیا جائیگا۔ قائم مقام چیئرمین شیخ خالد حبیب نے اپٹپماکو سیلز ٹیکس سے متعلق درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی پراحتجاجی کال واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ محب وطن پاکستانی ہیں اور بیجا احتجاج پر یقین نہیں رکھتے لیکن سیلز ٹیکس کی وصولی کے سلسلے میں ان کے ساتھ جبروزیادتی نہ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...