لاہور(خبر نگار)نور خان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کلب پشاور میںشروع ہوگئی۔ ائر وائس مارشل شاہد اختر علوی ائیر آفیسر کمانڈنگ، ناردرن ائیر کمانڈ نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ ملک بھر سے 200گالفر ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔چیمپئن شپ کی انعامی رقم 13لاکھ روپے ہے جو خیبر پی کے میں ہونے والے کسی بھی گالف ٹورنامنٹ سے زیادہ ہے۔