اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کے برطرف چیئرمین چودھری رشید کو عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کردیا۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی اور چوہدری رشید کی بطور چیئرمین برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا اور قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بطور سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپنا نام چیئرمین پیمرا کے لئے وزیر اعظم ہاوس بھجوانے اور پیمرا میں غیر قانونی تعیناتیوں اور بدعنوانی کے الزام میں ان کو عہدے سے برطرف کیا تھا جس کے خلاف چوہدری رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ انہوں نے سابق قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تعیناتی کو بھی عدالت میں چیلنج کیا ہوا تھا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ریاض احمد خان نے بھی ان کو عہدے پر بحال کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...