دہشتگردی کا خطرہ، لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی انتظامات روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

لاہور (نامہ نگار) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کو حساس قرار دیتے ہوئے سرکاری املاک، اہم سیاسی و دینی شخصیات، سرکاری ٹرانسپورٹ، غیر مسلم عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے، تھانوں کی سطح پر سرپرائز چیکنگ اور گشت بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب، ڈویژنل کمشنرز، ڈی سی اوز، سیکرٹری اوقاف مذہبی امور کے علاوہ اضلاع و تحصیل کی سطح پر تعینات پولیس افسروں کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر صوبہ پنجاب کے اہم شہروں بالخصوص لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا سمیت دیگر خصوصی ٹارگٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے دہشت گردی کے لئے سرکاری گاڑی چوری کرکے اپنے استعمال میں لانے کی پلاننگ کر رکھی ہے۔ لہذا بین الصوبائی، بین الاضلاعی سرحدوں پر چیکنگ کے نظام کو اپ گریڈ بنایا جائے جبکہ لاہور میں قومی املاک کے حفاظتی انتظامات کو بھی روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...