لاہور (نامہ نگار) پولیس افسروں کی جانب سے صوبے بھر کے تمام تفتیشی افسروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ڈسکہ کے واقعہ کے بعد آج کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوں۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسروں نے یہ حکم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے دیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل اور آئی جی مشتاق احمد سکھیرا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ڈسکہ اور لاہور میں پولیس اور وکلاء کے درمیان جاری کشیدگی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔