لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین نے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے فوری طور پرلوڈشیڈنگ میں واضح کمی کامطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگومیں تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سعدیہ سہیل ق لیگ کی شعبہ خواتین پنجاب کی صدرخدیجہ فاروقی اورآل پاکستان مسلم لیگ کی شاہین ورک نے کہا ہے کہ حکومت اقتدارمیں آکر اپنے انتخابی وعدے بھول گئی ہے ، وزیراعلیٰ اب بھی مینار پاکستان پراحتجاجی کیمپ لگائیں۔ ورکنگ خواتین شازیہ اور سدرہ نے کہاکہ طویل لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے، شہری پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں گھریلوخواتین نبیلہ اور فوزیہ نے کہاکہ گرمی کے مارے بچے اور بزرگ شدید برے حال میں ہیں لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے ووٹ دئیے مگر آج بھی بجلی سے محروم ہیں ۔