ڈسکہ میں 2وکلاء کا قتل پنجاب حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے

لاہور(خصوصی نامہ نگار) دینی اور سیاسی رہنمائوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے صدر سمیت 2 وکلاء کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی نااہلی اور ناکامی قرار دیا ہے، تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور نے ڈسکہ میں پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والے وکیل زوہیب ساہی کی میو ہسپتال میں عیادت کی اس موقع پر عبدالعلیم خان، فرخ حبیب، وقاص افتخار بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ،اسداللہ بھٹو، لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر سید وسیم اختر اور نذیر احمد جنجوعہ ، میاں مقصود، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمدزوار بہادر ، تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی ، سنی تحریک پنجاب کے رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...