ملتان (سپیشل رپورٹر) یونین کونسل ۵۴ میں وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے بسم اﷲ کالونی گلشن نور‘ طارق آباد کی سیوریج کے لئے فنڈ جاری کردئے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ہوئی جس کی صدارت لیگی رہنما رانا نور محمد حافظ شکیل اعجاز‘ چودھری اشرف نے کی جبکہ ملک رفیق اعوان‘ ملک شیر اعوان‘ اسماعیل بھٹی‘ ماسٹر یعقوب‘ اعجاز اعوان و دیگر اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا نور محمد ‘ حافظ شکیل اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی سکندر حیات بوسن نے فنڈ جاری کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ اس خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔