وکلاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جارہی ہے ،وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتی امورٹھپ ہوگئے

May 26, 2015 | 15:35

ڈڈسکہ میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے دووکیلوں کے قتل کیخلاف لاہور،ملتان،سیالکوٹ اورگوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں وکلاء احتجاج کررہے ہیں وکلاء کی جانب سے مکمل ہڑتال کی جارہی اوروہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،جس کے باعث پیشی پرآئے سائلین کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا،وکلاء کے یوم سوگ پرمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جارہی ہیں ،پنجاب بھر میں بارز روزم پرسیاہ پرچم لہرائے گئے اوروکلاء نے عدالتوں کامکمل بائیکاٹ کیا،اس  موقع پروکلاء نے مطالبہ کیا واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے اورپولیس کی غنڈہ گردی کوروکا جائے۔
ڈسکہ میں  پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے صدر  رانا خالد عباس  اور ساتھی وکیل عرفان چوہان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،جنازے میں سابق گورنر پنجاب  چوہدری سرور  سمیت  لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
گذشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے  ڈسٹرکٹ بار کے صدر رانا خالد سمیت دو وکیل جاں بحق ہوگئے تھے ، مقتولین کی نماز جنازہ  دس بجے ادا کی گئی ،جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں  سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور بھی نماز جنازہ میں شریک تھے ،اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور ورثا دھاڑیں مار مار کر روتے رہے،دوسری جانب ڈسکہ،سیالکوٹ اور سمبڑیال سمیت پنجاب بھر میں وکلا نے واقعے کیخلاف مکمل احتجاج کیا اور کئی جگہوں پر  جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز بھی ادا کی گئی،ڈسکہ بار ایسوسی ایشن نے سانحے کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،

مزیدخبریں