ڈسکہ میں گزشتہ روز ایس ایچ او کی فائرنگ سے بار کے صدر رانا خالد سمیت دو وکلا جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے تھے،دوسری جانب واقعے کےبعدوکلا سراپا احتجاج بن گئے اور پنجاب اسمبلی کےباہر شدید احتجاج کیا،انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لاہور ہائیکوٹ اور سیشن عدالتوں میں سیکیورٹی الرٹ کردی،لاہور ہائیکیورٹ کے چیف جسٹس کےحکم کےبعدعدالت عالیہ کی سیکیورٹ پررینجرزکو تعینات کردیا گیا،ادھر پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی ڈسکہ واقعے کےبعد عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور عدالتوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی۔
ڈسکہ واقعے کےبعد لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کردی گئی جبکہ دیگرشہروں میں بھی عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا
May 26, 2015 | 16:00