حیدر آباد میں مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

حیدر آباد(اے پی پی) حیدر آباد میں مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق بدھ کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 2بوگیاں حیدر آباد کے علاقے مکرانی پاڑہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق پٹری سے اتر نے والی دونوں بوگیوں کو واپس پٹری پر رکھنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن