پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے کامیاب کوششیں کی ہیں: بھارتی وزیر خزانہ

May 26, 2016

نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دور حکومت میں پاکستان سمیت دوسرے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کامیاب کوششیں کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بننے والی این ڈی اے حکومت نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کی خارجہ پالیسی بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائی اور دور دراز ملکوں کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مسائل کے حل کے لئے ٹھوس کوششیں کی گئیں۔

مزیدخبریں