لاہور( خبر نگار) کسٹم انٹیلی جنس نے 4 سمگل شدہ گاڑیوں سمیت ڈھائی کروڑ روپے کا سامان قبضہ میں لے لیا ہے ۔ قبضے میں لئے گئے سامان میں سوا کروڑ روپے مالیت کی 4لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ ملک یسین ، ملک امجد کی نگرانی میں ٹویوٹا مارک ایکس بی ای بی 570- کو راحیل سے ، ٹویوٹا اکارڈ اے کیو ایچ اور ٹویوٹا سرف ہائی لکس بی ڈی 353 زاہد حسین سے اور ٹویوٹا ہائی لکس ایس بی 5874 قبضہ میں لی گئی ہیں ۔ دیگر چھاپوں میں بڑے ٹرالرز کے 90 بڑے ٹائرز ، 215 فریج کمپریسر ، آٹو پارٹس اور بال بیرنگ شامل ہیں ۔