لاہور(نامہ نگا)اقبال ٹاون کے علاقہ سے دو روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 80سالہ شخص گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانے جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اقبال ٹاون کے علاقہ زینت بلاک سے نامعلوم معمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ہیئر کے علاقے میں نہر سے 25سالہ نوجوان کی کئی روز پرانی ناقابل شناخت تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیئرکے علاقے میں بی آر بی نہر میں تیرتی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی۔