کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈووکیٹ جنرل سندھ نثار درانی مستعفی ہو گئے۔ نثار احمد درانی نے کہا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔ تین ماہ میں یہ دوسرے ایڈووکیٹ سندھ مستعفی ہوئے ہیں۔ انہیں عبدالفتح ملک کے بعد ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ ادھر مشیر قانون سندھ نے کہا ہے کہ بیرسٹر ضمیر گھمرو کو ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔