برسلز(آئی این پی)یورپی انسداد دہشت گردی مرکز کے سربراہ نے یورپی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ یورپ میں ممکنہ طور پر چار ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ادارے کے سربراہ مینوئل نواریٹے پالی یاگوا کا کہنا ہے کہ یورپ میں برسلز اور پیرس جیسے مزید حملوں کا خدشہ ہے۔ ان دہشت گردوں کی تفصیلات یوروپول کے ڈیٹابیس میں موجود ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال یورپ کے 28 ملکوں میں2011 ممکنہ حملوں کو روکا گیا، اور 1057 افراد کو گرفتار کیا گیا، دہشت گرد مزید حملوں کے لیے دھماکاخیز مواد جمع کررہے ہیں۔
حملے خدشہ