لاہور: موسم گرما کی تعطیلات شروع نہ کرنے پر 332نجی سکول زبردستی بند

لاہور (لیڈی رپورٹر ) نجی سکولوںکی طرف سے موسم گرما کی تعطیلات شروع نہ کرنے پر پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں 332 سکولوں کو بند کروا دیا۔ محکمہ تعلیم کی چیکنگ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کے دوران مو سم گرما کی تعطیلات نہ کرنے کی وجہ سے نجی سکولوں کوبند کر دیا۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ 24مئی سے جو سکول موسم گرما کی تعطیلات نہیں کریں گے ان کے خلاف کا رروائی کرتے ہوئے بند کر دیا جائے گا۔
سکول بند

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...