اسلام آباد (اے این این+صباح نیوز ) سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں سے پوچھ گچھ کے علاوہ اقبالی بیانات کا جائز ہ لیا گیا، برطانوی پولیس کے فرانزک ماہرین ایک دو روز میں کیس سے متعلق اہم ثبوت جے آئی ٹی کو فراہم کردیں گے جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6جون تک توسیع کر دی ہے اورکارروائی پراسیکیوٹر کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے بغیر سماعت ملتوی کر دی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزموں سے بنک اکاؤنٹس سے متعلق بھی سوالات کئے اور تفصیل حاصل کی۔ علاوہ ازیں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔ خالد شمیم کے وکیل کی طرف سے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ۔ ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بطور پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
سکاٹ لینڈ یارڈ/ عمران
سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران فاروق قتل کے ملزموں سے پوچھ گچھ
May 26, 2016