انکار پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کا عینک فروخت کرنے والے نوجوان پر تشدد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بینک روڈ پر عینکیں فروخت کرنے والے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ اس نوجوان کا قصور یہ تھا کہ ٹریفک پولیس نے اسمحنت کش کو کہا کہ تم شکر کولا پلانے کے پیسے ادا کرو، جب اس نے کہا کہ میں اتنے پیسے نہیں دے سکتا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بینک روڈ پر موجود لوگوں، گاہکوں اور دکانداروں نے ٹریفک پولیس کے اس عمل پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اہلکاروں کو بینک روڈ جیسے اہم علاقہ سے ہٹا کر معطل کیا جائے۔