آجیکس امبسٹرا ڈیم کو شکست، مانچسٹر یونائیٹڈ نے یوروپا کپ جیت لیا

May 26, 2017

سٹاک ہوم( سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر یونائیٹڈ نے آ جیکس امبسٹراڈیم کوصفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ یوروپا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بدھ کو کھیلے گئے میچ کے آغاز سے قبل مانچسٹر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں 22 افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔مانچسٹر کی جانب سے ریکارڈ ساز پیشکش کے بعد کلب کا حصہ بننے والے پال پوگبا نے 18ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں برتری دلائی۔پہلے ہاف کے اختتام تک آ جیکس امبسٹراڈیم انتہائی کوشش کے باوجود بھی مقابلہ برابر نہ کرسکی ۔

اور یوں پہلا ہاف مانچسٹر کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہنریکھ مختارین نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کر دی جس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں ہر طرف مانچسٹر مانچسٹر کا شور سنائی دینے لگا۔آ جیکس امبسٹراڈیم کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی انتہائی کوشش کی لیکن ان کی تمام تر کوششیں رائیگاں رہیں اور ریفری نے سیٹی بجا کر یونائیٹڈ کی میچ میں 2-0 سے فتح پر مہر ثبت کردی۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے اہم لیگ ٹائٹل جیتنے والی مانچسٹر یونائیٹڈ آج تک یوروپا کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے یوروپا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔اس فتح کے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ کلب نے چیمپیئنز لیگ کے راو¿نڈ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مزیدخبریں