بشارت راجہ نے مجھے طلاق نہیں دی سیمل کامران جعلساز، مشاورت کے بعد ہرجانہ کرونگی، پری گل آغ

May 26, 2017

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ق بلوچستان شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر پری گل آغا نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد مجھ سے شادی کی ہمارا ایک بیٹا بھی ہے اور ہم خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمل کامران ایک جعلساز عورت ہے اور انہی حرکات کی وجہ سے اسے تین سال قبل مسلم لیگ ق سے نکال دیا گیا تھا۔ یہ میری فیملی کو بدنام اور بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔ مجھے طلاق دینے کی خبر من گھڑت اوربے بنیاد ہے۔ میں قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سیمل کامران کے خلاف دس کروڑ کا ہرجانہ کروں گی۔

مزیدخبریں