لاہور(احسن صدیق) اکنامک سروے آف پاکستان برائے 2016-17 کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں رواں مالی سال 2016-17 کے دوران بھارت کے جی ڈی پی گروتھ کی شرح 7.2 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہی گزشتہ مالی سال 2015-16 میں بھارت کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح 6.8 فیصد تھی۔ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش رہا جس کے جی ڈی پی گروتھ کی شرح 6.9 فیصد رہی گزشتہ مالی سال بھی بنگلہ دیش کے جی ڈی پی گروتھ کی شرح 6.9 فیصد تھی۔ تیسرے نمبر پر پاکستان رہا جس کے جی ڈی پی کی گروتھ کی شرح 5.3 فیصد رہی۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کے جی ڈی پی گروتھ کی شرح 4.5 فیصد تھی۔ چوتھے نمبر پر سری لنکا رہا جس کے جی ڈی پی گروتھ کی شرح 4.5 فیصد رہی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سری لنکا کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح 4.3 فیصد تھی۔