کوہاٹ(آن لائن) پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے دستی بم حملے میں ایس ایچ او تھانہ لاچی شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے کوہاٹ کے نواحی علاقہ سماری روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کی جوابی کارروائی سے پولیس موبائل پر حملے میں مطلوب دہشت گردانعام اللہ ماراگیا۔ مقابلے کے دوران دہشت گردوں نے د ستی بم سے حملہ بھی کیا، جس کی زد میں آکر ایس ایچ او تھانہ لاچی افضل خان زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حملے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔