اسلام آباد: غیرملکی امدادچھپانے والی این جی اوز کیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں شروع

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔اسلام آباد میں غیرملکی امداد چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاون کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور نامزد این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔چیف کمشنر آفس کے مطابق رفاعی کاموں کے لئے ایک ہزار 427 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں لیکن اب تک کسی بھی این جی او نے بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اسی وجہ سے رواں برس 471 این جی اوز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔لیبر ڈیپارنمنٹ کے مطابق این جی اوز بیرون ملک سے آنے والی کتنی فنڈنگ لیتی ہیں اس کا کوئی حساب نہیں اور منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اب تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور بہت جلد کریک ڈائون بھی شروع کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...