اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ نے چیئرمین ای سی سی کی حیثیت سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلہ کی بعد ازاں ای سی سی سے منظوری لی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا یہ فیصلہ رمضان المبارک کے تناظر میں ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تنخواہ رمضان المبارک سے قبل ملازمین کو ادا کر دی جائے۔