ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہیں: ایاز صادق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے سپیکر ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون بنتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد میں فقدان ہے۔ ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہیں۔ ہمیں یہ سوچ اور یہ نظام ختم کرنا ہو گا۔ جس ملک میں بھی گیا وہاں پاکستان کی تعریف ہی ملی ہے۔ نفیسہ شاہ اور عذرا افضل بہت تیاری کرکے آتی ہیں۔ نفیسہ شاہ اب تو بغیر مائیک کے بھی بات کر لیتی ہیں۔ توقع ہے ایسی خواتین کو گورننس میں بھی کردار ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن