پاک فضائیہ کا ایف سیون تربیتی طیارہ نواحی قصبہ لعلو خیلانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ

میانوالی (نامہ نگار) پاک فضائیہ کا ایف سیون تربیتی طیارہ نواحی قصبہ لعلو خیلانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔ بتایا گیا کہ ایم ایم عالم ائربیس سے ایف سیون تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ ائربیس سے چندکلومیٹر کے فاصلے پر نواحی قصبہ لعلو خیلانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ طیارہ میں فنی خرابی کے باعث طیارہ کو آبادی سے دور کھیتوں تک لے جانے اور خود پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا۔ طیارہ گرتے ہی ارد گرد کے لوگ پائلٹ سعدجان کے قریب پہنچ کر اس کو سنبھالا اور چارپائی پر بیٹھا کر پانی پلایا۔ اسی اثنا میں بیس سے ہیلی کاپٹر نے آ کر پائلٹ کو بیٹھا کر بیس کی طرف روانہ ہو گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...