لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیاسی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے امور خارجہ کے تھنک ٹینک کے ممبران سے خطاب میں کہاکہ امریکی صدرنے سعودی عرب اور اسرائیل کے دورہ کا انتخاب خاص مقاصد کے لیے کیاہے ۔ ٹرمپ نے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے اور اسرائیل کو ہر طرح کی سرپرستی دینے کا اعلان کیاہے ۔ پاکستان کے لیے نئی خطرناک صورتحال کا آغاز ہوگیاہے ۔