مانچسٹر(عارف چودھری) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال احسن نے کہا ہے کہ نریندر مودی جیسے لوگوں کو ڈیل کرنے کیلئے جرا¿ت مندانہ قیادت کی ضرورت ہے موجودہ حکمران کشمیریوں کی ترجمانی نہیں کرتے وہ صدر تحریک کشمیر یورپ غالب کی طرف سے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔
کشمیری رہنما محمد غالب نے کہا بھارت کے مظالم کے بعد بھی حکمران بھارت کے ساتھ تعلقات اور تجارت کر رہے ہیں یہ کشمیریوں کے زخموں پرنم پاشی کے برابر ہے حکمرانوں کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی پالیسی نہیں۔